کمپنی کا جائزہ
جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ کو 9 دسمبر 1986 کو منسوخ شدہ کمپنیز آرڈیننس، 1984 )اب کمپنیز ایکٹ، 2017( کے تحت ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر
جو کہ پی اینڈ جی امریکہ کی مکمل ملکیتی سبسڈی ہےہ The Series Acquistion B.V Netherlands شامل کیا گیا تھا اور یہ
کا ذیلی ادارہ ۔کمپنی کا رجسٹرڈ دفتر گیارہویں منزل، ہاربر فرنٹ، ڈولمین سٹی، ایچ سی-3، بلاک 4، عبدالستار ایدھی ایوینیو کلفٹن، کراچی-75600، پاکستان پر واقع ہے اور کمپنی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج ہے۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمیوں میں بلیڈ اور استرا اور ذاتی نگہداشت کی مصنوعات کی مارکیٹنگ اور فروخت شامل ہیں۔
- K-336/9844 کمپنی رجسٹریشن
- 0015364 سی یو آئی این
- 0816270-7 این ٹی این
- 12-00-8212-001-19 سلیز ٹیکس نمبر
- +92 (21) 111 000 764 فون نمبر
- +92 (21) 35296150 فیکس نمبر
- نقطہ نظر
اپنے مکمل برانڈ ویلیوکو اجاگر کرنے کیلئے جدّت کے ذریعہ صارفین کی قدرووقار میں اضافہ کرنا اور اپنے حریفوں کے مقابلے میں صارفین کی لیڈرشپ کوتیز تر، زیادہ بہتر اور بھرپور طریقے سے نمایاں کرنا۔
- کاروباری اخلاقیات اور طرز عمل
ہمارا نظریہ دو بنیادی اصولوں پر کارفرما ہے جو ہماری سرگرمیوں کی اساس ہے:
- بہترین انتظامی ڈھانچہ
- بنیادی اقدار
- بہترین انتظامی ڈھانچہ
ہمیں اپنے نقطہ نظر کی پیروی میں ادارے کے ہر شعبہ میں اور ہر سطح پر اعلی کارکردگی اور مسلسل بہتری کا مظاہرہ کرنا ہے۔
ہماری کارکردگی کا انحصار ہر کاروباری شعبہ کیلئے ایک واضح اور مخصوص حکمت عملی کے مطابق عمل کرنے اور اپنے تمام آپریشنل اور عملے کے امور میں خوب سے خوب تر کی جستجو پر ہے۔
خوب سے خوب تر کی جستجو کے سلسلے میں مختلف النوع اعلیٰ صلاحیتوں کی مالک افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے ، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کو منسلک رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اسی طلب کی تکمیل کے لئے ہر عمل کے کچھ رہنما اصول ہوتے ہیں اور عالمی معیار کا درجہ حاصل کرنے کیلئے ان پر عمل درآمد کے طریقے اپنانا لازمی ہے۔
- بنیادی اقدار
اپنے نقطہ نظرکی روشنی میں کام کرتے ہوئے تین بنیادی اقدار ہماری رہنمائی کرتی ہیں :
- کامیابی
ہم اپنے کاروبار کے ہر شعبہ میں کامیابی کے بہترین معیار کو پیش نظر رکھتے ہیں۔ہم اندرون ملک اور بیرون ملک دونوں صارفین کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔ - ایمانداری
ہم اپنے ساتھیوں، صارفین اور معاشرے کے ساتھ باہمی احترام اور بااخلاق رویہ کی بنیاد پر تعلقات برقرار رکھتے ہیں۔دیانت کا اصول ہماری کمپنی کا امتیازی نشان ہے۔ - اشتراکِ عمل
ہم روزمرہ کے کاروباری امور کو بہترسے بہتر طور پر انجام دینے کیلئے ایک ٹیم کی طرح مل جل کر کام کرتے ہیں۔ہم کھلے انداز میں بات چیت کرتے ہیں اور فیصلہ کرنے میں شفافیت سے کام لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم مسائل کی نشاندہی کرنے اور ان کے حل تلاش کرنے میں ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ کاروباری مواقع پیدا کرنے میں کوشاں رہتے ہیں۔
- اچھے شہری کا کردار
ہم ہر حکومتی کی جانب سے عائد تمام قوانین اور ضابطوں کی پابندی کرتے ہیں۔ ہم اپنے دائرۂ عمل میں شامل کمیونٹی کی بہتری کیلئے ان کو مدد فراہم کرتے ہیں۔ہماری مصنوعات استعمال کیلئے بالکل محفوظ ہیں۔
- افراد
ہم اپنے کاروبار کے ہرشعبہ میں اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک افراد کو خوش آمدید کہتے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان کو منسلک رکھنے کے مواقع پیدا کرتے ہیں۔ہم مسابقتی اور کارکردگی کی بنیاد پراچھے صلے، فوائد، تربیت اورکیرئیر کے مساوی مواقع اور خالص اہلیت کی بنیاد پر فرد کی ترقی کو یقینی بناتے ہیں۔دوسری جانب ہم افراد سے ایمانداری، خوش اخلاقی، کھلے ذہن ، دوسروں کیلئے معاون اور کامیابیوں کے اعلیٰ ترین معیار کے حصول کیلئے پرعزم ہونے کی توقع کرتے ہیں۔
- متعلقہ کمپنیوں کی فہرست
جیلٹ پاکستان لمیٹڈعالمی طور پر پراکٹر اینڈ گیمبل گروپ کا حصہ ہے۔کمپنی پی اینڈ جی گروپ کی بعض کمپنیوں کے ساتھ کاروباری لین دین میں مصروف عمل ہے جن کا ذکر کمپنی کے مالیاتی گوشوارے میں شامل نوٹس میں درج کیا گیا ہے۔